۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کرگل

حوزہ/ مقررین نے فوری طور فلسطینیوں سے غصب کئے گئے انکے حقوق کو انہیں واپس دینے کا پر زور مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام ضلع کے مختلف دار القرآن کے ہزاروں بچوں نے غزہ کے مظلوم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے وحشیانہ جرائم اور ظلم و بربریت کے خلاف کرگل کے شہر میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس منعقد کیا

تصاویر دیکھیں:

کرگل میں غزہ کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بچوں کا پر امن احتجاج

یاد رہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کے نہتے شہریوں اور معصوم بچوں پر مسلسل بمباری کئے جانے کے خلاف عالم اسلام کے ساتھ ساتھ ضلع کرگل کے عوام کی جانب سے بھی مسلسل احتجاج جاری ہے ۔ اس سلسلے میں آج صبح گیارہ بجے فاطمہ چوک سے ایک احتجاجی جلوس بر آمد ہوا جس میں دارالقرآن کے ہزاروں بچوں نے حصہ لیا ۔ احتجاج میں شامل بچے اسرائیل مردہ باد، امریکہ مردہ با د، غزا میں بچوں کی قتل عام بند کرو بند کرو جیسے فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ جلوس کرگل کے مرکزی بازار سے ہوتا ہوا مرکزی چوک پر پہنچا جہاں مقررین نے غاصب صہیونی مظالم کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی۔

مقررین نے امریکی جارحیت اور غاصب اسرائل کی جانب سے غزہ کے مظلوم لوگوں پر 24روز سے مسلسل بم برساکر نہتے اور معصوم شہریوں کی قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ساتھ ہی ہسپتالوں ، مسجدوں اور رہائشی مقامات پر جاری گولہ باری کو انسانیت کش اور فلسطینیوں کی نسل کشی سے تعبیر کیا۔مقررین نے فوری طور فلسطینیوں سے غصب کئے گئے انکے حقوق کو انہیں واپس دینے کا پر زور مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .